اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنهای نے بحریہ کے کمانڈر علیرضا تنگسیری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے عظیم اعزاز قرار دیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں رہبرِ انقلاب نے کہا کہ تنگستان کے اس بہادر سپوت کی شہادت ایران کی بحری طاقت اور مزاحمتی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کمانڈر نے برسوں تک ملک اور اسلام کی خدمت کی اور بالآخر شہادت کے بلند مقام پر فائز ہوئے۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ یہ قربانی نہ صرف صوبہ بوشہر کے عوام بلکہ پورے ایران، مسلح افواج اور خصوصاً خلیج فارس کے محافظوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔ رہبرِ انقلاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور بحری سرحدوں کے دفاع میں پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
آخر میںانہوں نے شہید کے اہلِ خانہ، ساتھیوں اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
آپ کا تبصرہ